ح*سیالکوٹ،خدمت انسانیت ہی اسلام کی اصل روح ہے ، بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن

اتوار 17 مارچ 2019 20:05

gسیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن اورسابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ خدمت انسانیت ہی اسلام کی اصل روح ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کو ہی اپنا نصب العین بنا رکھا ہے ہم عوامی مسائل کے حق کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے۔ ہماری پہلی ترجیح علاقائی ترقی اور عوام کا معیارزندگی بلند کرنا ہے جیتنے والے تو حلقہ اورعوام سے منہ موڑ گئے لیکن ہم ہر صورت عوام کے مسائل حل کریں گے جن کی کوئی آواز نہیں انشاء اللہ ہم دونوں بھائی ان کی آواز ہیں تحریک انصاف اور ہم خدمت اورعبادت کی سیاست کررہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ تما م محکمے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات اور ریلیف دینے کے پابند ہیں پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی کی غفلت برداشت نہیں کرے گی ہم عوامی حقوق کی نگہبانی کا فرض پوری طرح ادا کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے عمران خان کرپشن اور بدعنوانی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے سیاسی کزنز جتنی مرضی سازشیں کرلیں اورالزام تراشیاں کرلیں حکومت ان کے دبائومیںنہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

سیاسی کزنز کا رونا دھونا احتساب روکنے کیلئے مگر یہ رکے گا نہیں کیونکہ یہ نیا پاکستان ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں