ھ*سیالکوٹ ،اکاؤنٹنٹ جنرل آفس لاہور کرکٹ کلب کو فیصل کرکٹ کلب نے 45رنز سے شکست دے دی

اتوار 17 مارچ 2019 20:05

Vسیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2019ء) اکاؤنٹنٹ جنرل آفس لاہور کرکٹ کلب کو فیصل کرکٹ کلب نے 45رنز سے شکست دے دی ۔ جناح کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر فیصل کرکٹ کلب کے کپتان نوخیز طاہر نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 40اوورزمیں 8وکٹوں کے نقصان پر262 کا ہدف دیا اے جی آفس کرکٹ کلب ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل لاہورمحمد عمر کی سربراہی میں مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بناسکی اسی طرح یہ میچ فیصل کرکٹ کلب سیالکوٹ نے جیت لیاحسن طلال مین آف دی میچ قرار پائے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سیالکوٹ نیئر لطیف اورسینئراکاؤنٹ آفیسراصغر علی مہار نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر رانا شکیل احمد، ، کاشف خالدبٹ ، سینئر ایڈیٹران ملک محمد اکرم، میاں طارق محمود جگنو، سکندر علی اور میاں اشفاق کے علاوہ اکاؤنٹس آفس کے افسران اورملازمین کے بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ بھی موجود تھے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں