سیالکوٹ، اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا چوک علامہ اقبال میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 22 مارچ 2019 19:45

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے چوک علامہ اقبال میں احتجاجی مظاہرہ کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ، جاوید ہیپی بٹ اور دیگر کی قیادت میں ہونے والے مظاہرہ کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسلام آبا دمیں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کے واقعہ کے خلاف نعرے درج تھے ، مظاہرین کا کہناتھا کہ حکومت ہواس باختہ کا شکار ہے کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی مقبولیت سے دھاندلی سے اقتدار میں لائے جانے والے عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت سخت پریشان ہے ، مظاہرین نے پیپلزپارٹی کے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیااور کہا کہ گرفتاریاں اور جیلیں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو جدوجہد سے نہیں روک سکتے اور وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی جعلی حکومت ختم ہوجائے گی اور پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے گی ،

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں