سیالکوٹ، صفائی نصف ایمان ہے ، چودھری محمد اخلاق

دین صفائی ستھرائی پر زور دیتا ہے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں معاشرے کے ہر فرد کو انفرادی سطح پر اپنی ذمہ داریاں انجام دینی ہونگی،صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب

جمعہ 22 مارچ 2019 23:42

ٴْسیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ، دین صفائی ستھرائی پر زور دیتا ہے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں معاشرے کے ہر فرد کو انفرادی سطح پر اپنی ذمہ داریاں انجام دینی ہونگی ۔ گھروںکے باہر، محلوں اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی بجائے درخت لگانے ہونگے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگاکیونکہ درخت لگانا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے جبکہ پاکستان میں جنگلات انتہائی کم ہیں اور گذشتہ 70سالوں میں اس اہم مسئلہ کی جانب توجہ نہیں دی گئی تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی اس اہم مسئلہ کو نہ صرف سمجھا بلکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ناصرف مطلوبہ وسائل مہیا کئے جارہے ہیں بلکہ مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو1122کے زیر اہتمام کشمیر روڈ کلین اینڈ گرین ویک کے سلسلہ میں منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ سید بلال حیدر، اے ڈی سی جنرل منور حسین لنگڑیال،ڈی او ایمرجینسی سیالکوٹ کمال عابد،سی ای او ایجوکیشن یونس وڑائچ ، اشفاق نذر اور مجاہد رسول کے علاوہ ریسکیو 1122کے وارڈنز اور مختلف سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور اراکین نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں