سمبڑیال، شدید بارش کے باعث موضع ڈھلم بلگن میں ڈیرے کی چھت گر نے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی

بدھ 17 اپریل 2019 19:33

سیالکوٹ ا پر یل17 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) سمبڑیال میں شدید بارش کے باعث موضع ڈھلم بلگن میں ڈیرے کی چھت گر گئی۔ملبے تلے دب کر ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے موضع ڈھلم بلگن میں شدید بارش کیوجہ سے ڈیرہ کی چھت زمین بوس ہو گئی ملبے تلے دب کر حاجی محمد رمضان میواتی ولد عبدالرحمن عمر 80 سال موقع پر جاں بحق اس کا پوتا کامران ولد عرفان عمر 22 سال زخمی ہو گیا۔ جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں ریسکیو ٹیم اور مقامی لوگوں نے ملبے تلے دبے دونوں دادا پوتا کو نکالا ۔ ریسکیو 1122نے زخمی کامران کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں