سیالکوٹ پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

بدھ 17 اپریل 2019 19:33

سیالکوٹ ا پر یل17 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او )سیالکوٹ امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا۔دوران کاروائی مختلف تھانہ جات میں ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمدکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن ، رنگ پورہ ،حاجی پورہ ، مراد پور، کوٹلی لوھاراں ، سمبڑیال ، صدر پسرور، بمبانوالہ، ستراہ ، سٹی ڈسکہ نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان جس میں ماچس پٹاخے 2172پیکٹ، پھلجڑیاں 144 پیکٹ ،ہوائیاں 25 پیکٹ ، بڑے انار7144عدد،پٹاخے چھوٹے 10917عدد،بڑے پٹاخے 350عدداور گندھک 3کلوکے ساتھ ساتھ دیگر سامان آتش بازی برآمد کیا اور 17ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے جیل بھجوادیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بھی15ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقد ار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا تھا ۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ آتش بازی کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اس سلسلہ میں مختلف ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل ہیں ۔مزید آپ نے کہاکہ آتش بازی ایک خطرناک کھیل ہے۔ جس کی وجہ سے بسا اوقات لوگوں کو جان وما ل کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

لہذا سامان آتش بازی کی خرید وفروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے عوام اور خصوصاًوالدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس نقصان دہ فعل سے باز رکھیں ۔ اگر کوئی آتش بازی کے سامان کی خریدو فروخت میں ملوث نظرآئے تو اس کی اطلاع پولیس کو دیں ۔سیالکوٹ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں