ماڈل تحصیل آفس سمبڑیال جلد فنکشنل کردیا جائے گا، شہریوں کو رجسٹریشن آف سیل ڈیڈ، ڈومیسائل اوردیگر سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

بدھ 17 اپریل 2019 23:10

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ماڈل تحصیل آفس سمبڑیال جلد فنکشنل کردیا جائے گا، شہریوں کو رجسٹریشن آف سیل ڈیڈ، ڈومیسائل اورکاپی ایجنسی سمیت کمپلین ڈسک جیسی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ ماڈل تحصیل آفس کی بدولت نہ صرف سہولیات کا معیار بہتر ہوگا بلکہ ڈیجیٹل کیو سسٹم کے تحت شہریوں کو قطاروں میں دیر تک کھڑا نہیں رہنا پڑے گا بلکہ ویٹنگ ایریا مین ائرکنڈیشنڈ، آرام دہ نشستیں اور ٹی وی دستیاب ہوگا ، باری آنے پر بذریعہ اناؤنسمنٹ سائلین کوا طلاع دی جائے گی ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ماڈل تحصیل آفس سمبڑیال کے دورہ کے دوران بتائی ، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مرضیہ سلیم،رہنما پی ٹی آئی عظیم نوری گھمن اور سماجی کارکن شیخ حبیب یوسف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مرضیہ سلیم کی جانب سے ماڈل تحصیل آفس کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور شاباش دی ۔

بعد ازاں ڈی سی سمبڑیال مین روڈ پر واقع مارکیٹ کا دورہ کیا ۔ ڈی سی نے اے سی سمبڑیال اور میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے مقامی حکام کو سمبڑیال میں مارکیٹ میں چنگ چی رکشہ کیلئے 2کنال 6مرلے سرکاری اراضی پر ایک سال کیلئے عارضی پارکنگ اسٹینڈتعمیر کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس دوران میونسپل کمیٹی سمبڑیال اور محکمہ ریونیو کسی اور موزوں جگہ پر مستقل پارکنگ اسٹینڈ قائم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سمبڑیال تاائیر پورٹ روڈ اور روڑس روڈ کی حالت زار کاجائزہ لیا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں