پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 19 اپریل 2019 19:08

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالا کی حدود میں واقع گاؤں جھاڑیاں والامیں قیوم، محمود، حامد، شمس اور عابد جوا کھیلنے میں مصروف تھی کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر ان پانچوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کے دو ساتھی احسان اور شاہد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے مبلغ 16560 روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیااور تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں