پولیس نے دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 19 اپریل 2019 19:08

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پولیس نے دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3,075 پتنگیں اور ڈور کے متعدد رول اپنے قبضہ میں لے لئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی نے اطلاع ملنے پر محلہ سرائے باگڑیاں میں چھاپہ مار کر مبین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین ہزار 25 پتنگیں اورڈور کے متعدد روڈ برآمد کر لیے۔ اسی طرح تھانہ حاجی پورا پولیس نے لنڈا پھاٹک سے انعام کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 50 پتنگیں برآمد کرلی ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں