تیزرفتار کار الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق تین زخمی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:11

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) تیزرفتار کار الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق تین زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نظام پور کے رہائشی احتشام ولد سیف الرحمن اپنے بھائیوں محمد عاصم ،محمد کاوش اور حسنین ولد فاروق کے ہمراہ کارمیں سوار نظام پورہ سے منڈیکی گورائیہ شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ ڈسکہ کے علاقہ اوٹھیاں کے قریب پہنچے پر تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے لگے درخت سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں احتشام موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ باقی تینوں افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر محمد عاصم کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں