تیز رفتار ٹویوٹا کی ٹکر سے ایک شخص زخمی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:11

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) تیز رفتار ٹویوٹا کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی کا رہائشی غلام عباس کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ ٹویوٹا نمبریLEI/1660 جسے ڈرائیور شمس غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں غلام عباس شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تھانہ موترہ پولیس نے ڈرائیور شمس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں