سیالکوٹ میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ، پولیو مہم مؤرخہ25اپریل تک جاری رہے گی

پیر 22 اپریل 2019 23:48

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) سیالکوٹ میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور مہم مؤرخہ25اپریل تک جاری رہے گی ۔ اس سلسلہ میں یونین کونسل کی سطح پر 126 افسران کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ 243 انچارج بنائے گئے ہیں جو ضلع بھر میں جاری پولیومہم کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 1120موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ132فکسڈ ٹیمیں بھی بنائی گئیں ہیں جو دیہی ہسپتالوںمیں پولیو کے قطرے پلائیں گی اور68ٹیمیں لاری اڈہ سمیت عوامی مقامات پر موجود ہوں گی جو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائیں گی ۔

اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے ڈیوٹیاں لگائیں گئی ہیں ۔ 6ڈی ایس پیز ، انسپکٹر و اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی تعداد34بتائی گئی ہے اور 856کانسٹیبل بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں