سیالکوٹ پولیس کروڑوں روپے کے فرا ڈ میں ملوث با اثر گینگ کے خلاف کارروائی نہ کر سکی ، سینکڑوں متاثرین انصاف کے حصول کے لئے دربدر

پیر 22 اپریل 2019 23:48

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) سیالکوٹ پولیس کروڑوں روپے کے فرا ڈ میں ملوث با اثر گینگ کے خلاف کارروائی نہ کر سکی ، سینکڑوں متاثرین انصاف کے حصول کے لئے دربدر ، پولیس متاثرین کو ایف آئی اے و دیگر محکموں کے چکر لگوانے لگی ، شہری حلقوں کا حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پرچند ماہ قبل گاڑیوں کی فراہمی کے لئے شہریوں سے 20فیصد ایڈوانس حاصل کر کے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیا ہے جس کے فقط سیالکوٹ شہر سے تقریباًً100سے زائد متاثرین ہیں ۔

فراڈ کرنے والی کمپنی نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے کے بعد اپنا دفتر بند یہاں سے بند کر دیا اور رفو چکر ہو گئے ۔ کمپنی شہریوں سے ایڈوانس 20فیصد جس کا تقریباً 2سی3لاکھ روپے بنتا تھا حاصل کیا لیکن شہری گاڑی کی بجائے اپنی نقدی سے بھی محروم ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہ کی ہے تا ہم ایک پولیس افسر نے مذکورہ گینگ کے خلاف کارروائی کی تو اس کو معطل کر کے پولیس لائن بھیج دیا گیا ۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو انصاف کی عدم فراہمی اور نوسربازوں کی اجارہ داری پر متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت حکومت پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ متاثرین محمد ندیم ، عبد الرشید ، ریاست وغیرہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اپنی رقوم کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں