تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں ملزمان نے گلہ دبا کر خاتون کو قتل کر دیا

پیر 22 اپریل 2019 23:48

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں ملزمان نے گلہ دبا کر خاتون کو قتل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کی پولیس چوکی اوراء کے علاقہ میں ملزمان زبیدہ بی بی ، یاسین ، میر حسین ، ارشد وغیرہ نے عظمیٰ بی بی نامی خاتون کو گلہ دبا کر قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

نائب محرر تھانہ صدر سیالکوٹ قیصر نے بتایا کہ امجد علی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ واقعہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ تاہم پولیس چوکی اوراء واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں