تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں چھت پر سوئے ہوئے شہری کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پیر 22 اپریل 2019 23:48

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں چھت پر سوئے ہوئے شہری کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے موضع درگائی میں حویلی کی چھت پر سوئے ہوئی35سالہ محمد سلیم کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ۔ محمد سلیم اپنی حویلی کے چھت پر سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ درینہ دشمنی لگتی ہے ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں