پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگانے میں مالی معاونت صدقہ جاریہ ہے،چودھری غلام مصطفی

منگل 23 اپریل 2019 23:44

سیالکوٹ ۔23پریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) چیئرمین سی ایس آر کمیٹی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ چودھری غلام مصطفی نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگانے میں مالی معاونت ایک ایسا صدقہ جاریہ ہے جس سے لوگوں کو بیمار ہونے سے بچایا جا سکتا ہے اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول سیالکوٹ میں صاف کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کیلئے مبلغ دس لاکھ روپے کی امداد کا چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت پرنسپل محمد نواز خان نے کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سی ایس آر کمیٹی چودھری رضا منیر، ڈائریکٹران سیال چودھری محمد اعجاز اور میاںعتیق الرحمن بھی بطور خاص موجود تھے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی چودھری غلام مصطفی نے کہا کہ اس وقت پینے کا صاف پانی کا حصول یک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ اسی لیے سیال اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی سماجی ذمہ داریاںنبھاتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تعلیمی اداروں میں فلٹریشن لگانے میں مالی معاونت کر رہا ہے۔ پرنسپل محمد نواز خاں نے سیال کی طرف سے پلانٹ کی تنصیب اور باسکٹ بال کورٹ کے قیام کے لیے سیال کی طرف سے دس لاکھ کے خطیر عطیے پر ڈائریکٹران سیال اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ ڈائریکٹر سیال میاں عتیق الرحمن کی طرف سے ذاتی گرہ سے کرکٹ کے لیے پریکٹس نیٹ بنوانے پر بھی ان کا بطور خاص شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی تعلیمی اداروں کی مالی معاونت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں