عدالت کی جانب سے حکم امتناعی کے باوجود معذور آدمی کی جگہ پر تعمیرات جاری،

جمعرات 25 اپریل 2019 23:22

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) عدالت کی جانب سے حکم امتناعی کے باوجود معذور آدمی کی جگہ پر تعمیرات جاری ہے، مجھے انصاف دیا جائے تفصیلات کے مطابق پولیس کے ستائے ہوئے کوٹلی لوہاراں مغربی محلہ نکھووال کے معذور شخص حمید شیخ نے اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ شیخ شفیق و شیخ وحید اور میرے بہنوئی نے میری جگہ پر ناجائز قبضہ کر رکھا ، میں نے اپنا مکان جو مجھ کو وراثت میں ملا تھا اس میں کرایہ دار رکھا ہوا تھا جس کا میرے پاس کرایہ نامہ بھی موجود ہے۔

شیخ شفیق ،شیخ وحید نے کرایہ دار سے مل کر میرے مکان نے مجھے بیدخل کر دیا ہے اور میری جگہ پر ناجائز قابض ہیں۔ اس پر میں نے عدالت سے سٹے آرڈر بھی لے رکھا ہے کہ مکان کی حیثیت تبدیل نہ کی جائے مگر قبضہ گروپ توہین عدالت کر رہا ہے اور مکان کے اندر ناجائز تعمیرات کرتے ہوئے مکان کی شکل تبدیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مکان پرسٹے کے باوجود تعمیرات کرنا توہیں عدالت ہے۔

قبضہ گروپ نے پہلے میری بیٹی بھی اغوا کی جو میں نے ساتھ لاکھ روپے تاوان دے کر بازیاب کروائی۔ اب غیر قانونی مجھے میرے مکان سے بیدخل کر دیا ہے۔ جو میں مقامی پولیس کے پاس درخواست بھی دی ہے مگر ڈی ایس پی صدر سرکل عرفان سلہریا ملزمان کی پشت پناہی کر رہا ہے جس کی وجہ سے مجھے انصاف نہیں مل رہا کیونکہ جب بھی میں مقامی تھانہ میں جاتا ہوں تو پولیس صاف کہتی ہے کہ ہم کو ڈی ایس پی کی ہدائت ہے کہ کچھ نہیں کرنا۔

میں میڈیا کے سامنے سرعام کہتا ہوں کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں بیویں سمیت ڈی پی او آفس کے سامنے خود کشی کر لوں گا اور میری خود کشی کے ذمہ داربھی پولیس ہو گی ۔آئی جی پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اعظم عمران خان ، چیف جسٹس ا?ف پاکستان سے اپیل ہے کہ مجھ معذور شخص پر رحم کیاجائے اور مجھے انصاف دلایا جائے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں