کلاسووالہ میں سیوریج نظام کی بہتری ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور راستوں کی بحالی کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

جمعہ 24 مئی 2019 23:11

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہا ہے کہ کلاسووالہ میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور راستوں کی بحالی کیلئے ضلع کونسل سے ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ، پارک کی تزئین و آرائش اور چار دیواری کیلئے 10لاکھ روپے جبکہ گورنمنٹ لڑکوں اور لڑکیوں کے دونوں ہائی سکولز کی گراؤنڈز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے سکولوں کے پرنسپلز کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائی سکول کلاسوالہ تحصیل ،پسرور میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس سیالکوٹ ڈاکٹرشاکر احمد شاہد،اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ چودھری محمد عبدالرؤف، اسسٹنٹ کمشنر پسرور طیب طاہر، ڈی ایس پی شیخ الیاس، ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید، سی ای او ضلع ایجوکیشن اتھارٹی یونس وڑائچ، ڈی آئی او شہزاد احمد ورک ، ایکسین بلڈنگ ، ایکسین ہائی وے ، ایکسین ضلع کونسل کے علاوہ پبلک ہیلتھ ، لوکل گورنمنٹ اور ہائی وے کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی اور عوام کی جانب سے کئے جانے والے اپنے متعلقہ محکمہ کے متعلق سوالات اور شکایات کے جواب دیئے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے کہاکہ عوام الناس کو ان کی گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر جمعہ کو ضلع سیالکوٹ کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے چھوٹے بڑے دیہات میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ان کچہریوں میں ڈی پی او سمیت تمام سرکاری محکموں کے مقامی سربراہان کی شرکت کا مقصد عوام کو یقین دلانا ہے کہ یہ محکمے ان کی خدمت کیلئے ہیں اوران کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ان کو سرکاری دفاتر کی چکر نہ لگانے پڑے بلکہ ہم خود عوام کے پاس حاضر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی گاؤں کا ایک تحصیل سے دوسری تحصیل میں شامل کرنا صرف عوام کی سہولت کیلئے ہوگا اور اس سلسلہ میں جوبھی پرپوزل ہوگی عوام کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈ ی سی نے ضلع کونسل کے شعبہ سینی ٹیشن میں بطور سینٹری ورکر کام کرنے والے مسلم سٹاف کو فارغ کرکے ان کی جگہ مسیحیوں کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں