گندم ، چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا کریک ڈائون

جمعہ 24 مئی 2019 23:11

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء)گندم ، چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا کریک ڈائون جاری۔ گندم کی 10ہزار اورچینی کی 8ہزار بوریاں برآمد۔ پانچ گودام سیل کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پسرور طیب طاہر کا گندم اور چینی ذخیزہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر طیب طاہر نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ گوداموں کو سیل کرکے گندم کی 10ہزار اور چینی کی 8ہزار بوریاں برآمد کرلی ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں