سیالکوٹ، نوازشریف اور شہبازشریف پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں،چوہدری طارق سبحانی

ٓسازشوں کے تحت مسلم لیگ (ن) کو اقتدار سے علیحدہ کرکے ناجائز احتساب کا نشانہ بنایا جارہا ہے

ہفتہ 25 مئی 2019 22:27

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیںجنہوں نے ہمیشہ دین اسلام اور ملک وقوم کی خدمت کی ہے اور سازشوں کے تحت مسلم لیگ (ن) کو اقتدار سے علیحدہ کرکے ناجائز احتساب کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود آج بھی پاکستانی قوم کے حقیقی لیڈرمیاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وریو ہائوس میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دور ہے جس میں مخالفین کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم برے وقت جلد ختم ہوجائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ہے اور عوام کا براحال ہے لیکن مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں عمران خان کی نااہل حکومت ناکام ہوچکی ہے ، چوہدری طارق سبحانی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)پاکستان اور قوم کی مقبول جماعت ہے او ر یہ جلد دوبارہ اقتدار میں آجائے گی اور ترقی وخوشحالی کا سفر دن رات جاری رہے گااور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے منظم سازش کے تحت ختم کردیئے گئے اور نئے بلدیاتی انتخابات کروانے کا پروگرام نااہل حکومت نے بنایا ہے لیکن نئے بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہی بھاری ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہونگے ،

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں