نئی نسل کوآلودگی سے پاک صحت مندماحول کی فراہمی اور شدید موسمی تغیرات کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے، چودھری محمد اخلاق

ہفتہ 24 اگست 2019 23:27

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) نئی نسل کوآلودگی سے پاک صحت مندماحول کی فراہمی اور شدید موسمی تغیرات کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے ، ہر بشر دوشجر صرف ایک نعرہ ہی نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس قومی مہم کو کامیابی بنانے کیلئے ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، خواتین اور بالخصوص اسٹوڈننس کو اپنا بنیادی اور موثر کردار اد اکرنا ہوگا۔

یہ بات صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے گورنمنٹ لیڈی اینڈریسن گرلز ہائیرسیکنڈری سیالکو ٹ میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ایک روزہ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈی او فارسٹ ارشاد گوندل ، پرنسپل ارم شیرازی ، چودھری الیاس ، اے ای او شہباز رانا اورسماجی کارکن وسیم بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ ہماری حکومت کا متمع نظر ایک عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل جب ہمیں حکومت ملی تو ملک دیوالیہ ہوچکا تھا اور سابقہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اربوں کے چیک باؤنس ہوچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی خسارے بتدریج کم ہورہا ہے اور آئندہ سال معیشت سمیت تمام شعبوں میں بہتری کے آثار نظر آنے شروع ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان بیروز گاری کے خاتمہ کیلئے ایک سو ارب روپے کا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں جس کے تحت چھوٹے کاروبار کیلئے باصلاحیت نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے ملک مشکل وقت سے نکل چکا ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے سکول کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کا مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں