سمبڑیال،غریب ،حقدار ،مستحق لوگ صحت انصاف کارڈ سے محروم ، مخیر حضرات اورآفیسرز کے ناموں پر صحت انصاف کارڈ جاری

منگل 15 اکتوبر 2019 22:22

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) غریب ،حقدار ،مستحق لوگ صحت انصاف کارڈ سے محروم جبکہ مخیر حضرات اورآفیسرز کے ناموں پر صحت انصاف کارڈ جاری حکومت پاکستان کی ’’احساس اسکیم‘‘کا منصوبہ بھی امراء کے لیے غریب حقدار ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ کے حصول اورانداراج کے لیے چکر لگانے لگے ۔

(جاری ہے)

سمبڑیال وگردونواح میں حکومت پاکستان کی ’’احساس سکیم منصوبہ کے تحت صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اورحکومتی نمائندے بڑے فخر سے اشتہاری فلیکسوں کے سائے کے نیچے صحت انصاف کارڈ تقسیم کرتے فوٹو سیشن کروارہے ہیں اورجن کو یہ کارڈ دیئے جارہے ہیں ان کا شمار اچھے خاص امراء میں ہوتا ہے جبکہ غریب مستحق لوگ جہاں کارڈ تقسیم ہوتے ہیں علی الصبح وہاں پہنچ جاتے ہیں جب ان کے نام کارڈ نہیں نکلتا تو انتہائی پریشانی کی حالت میں حکومتی نمائندوں کے سامنے احتجاج کرتے ہیں اوران کا احتجاج رائیگاں جاتا ہے ’’میڈیا‘‘سروے کے مطابق گزشتہ روز ایک گورنمنٹ ادارے کا ٹیچر جس کا 16گریڈ ہے اورایک انجینئر ہے اورایک خاندان جو کہ پہلے ہی غرباء کی خود امداد کرتا ہے ان کے نام کارڈ جاری ہوئے ہیں غریب مستحق لوگو ں محمد منیر ،ابوبکر ، صلاح الدین، عدنان، راحت ، فقیر محمد، عظیم ،محمد مشتاق ، شاہد، طارق ، مزمل سمیت خواتین سکینہ بی بی ، سیماں بی بی ، عذرا بی بی ، کلثوم بی بی ،راحت بی بی ،شکیلہ بی بی سمیت دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحت انصاف کارڈ ،مستحق اورغریب نادار لوگوں کے بنائے جائیں ان کو دیئے جائیں اورکارڈ بنانے کے لیے محکمہ عشروزکوة ،بیت المال سے لسٹیں لے کر اورگلی محلوں سے کوائف اکٹھے کر کے حقدار لوگوں کو ان کا حق دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں