حکومت عوام کے لیے لنگر خانوں کی بجائے کارخانے قائم کر ے ، جماعت اسلامی سیالکوٹ

منگل 15 اکتوبر 2019 22:22

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ محمد اویس گھمن، سٹی امیر جماعت اسلامی سمبڑیال رانا بابر نعیم نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے لیے لنگر خانوں کی بجائے کارخانے قائم کر ے تا کہ غریب اوربے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوسکے اوراکیلے کھانے کی بجائے تمام گھر کے افراد بھی کھانا کھا سکیں ، ان خیالات کااظہارانہوںنے جماعت اسلامی سٹی سمبڑیال کے ماہانہ اجلاس کے موقع پر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیو ں اورنااہلی کے باعث ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے ،لنگر خانوں کا حال بھی سابقہ حکومت کی سستی روٹی سکیم جیسا ہوگاجس سے قومی خزانے کو اربوں کانقصان برداشت کرنا پڑا تھا اورملک مزید مہنگائی سے دوچار ہوجائے گا ہمارے حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اس موقع پر سٹی صدر یوتھ ونگ ،شیخ علی حبیب ایڈووکیٹ، عاصم طالب گجر، شوکت علی ،عمر مختار گھمن ، عبدالواحد، احمد جٹ ، ارشد چیمہ اورضلعی میڈیا ایڈوائز ر ارغوان احمد میئو سمیت تما م ذمہ داران بھی موجود تھے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں