ایڈیشنل سیشن جج محمد زاہد غزنوی ، سول جج سید محمودافضل شاہ کا سپرنٹنڈنٹ ملک عطا اللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ

منگل 15 اکتوبر 2019 23:55

سیالکوٹ15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل سیشن جج محمد زاہد غزنوی ، سول جج سید محمودافضل شاہ نے سپرنٹنڈنٹ ملک عطا اللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا ماہانہ دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج محمد زاہد غذنوی نے دورہ کے موقع پر خواتین ،مرادنہ بارکوں ،جیل ہسپتال کا معائینہ کیا اور س موقع پرسپرنٹنڈنٹ ملک عطا اللہ، وجاہت خان،عمار احمد، شان عمران نے جج صاحبان کو تفصیل سے بریفنگ دی اورایڈیشنل سیشن جج محمد زاہد غذنوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا قیدیوں خوراک ، ہسپتال میں اسیران مریضوں کو معیاری ادویات فراہم کی جا رہی ہیںاور جیل میں صحت اصولوں پر عمل درآمدکروایا جا رہا ہے ۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد زاہد غزنوی نے معمولی نوعیت کے کیسوں میں3 قیدیوں کو ذاتی مچلقوں پر رہائی کے احکامات دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں