ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے ممبران کی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ سے ملاقات

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:23

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے ممبران سابق صدر خواجہ عرفان الحق کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ سے ملاقات کی اور انکی سیالکوٹ میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

وفد میں سابق صدرو جاوید اقبال مغل، شوکت علی چوہدری ، ملک ذاکر حسین اعوان، جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کے امیرڈاکٹر شکیل ٹھاکر، ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی محمد افضل سلہری، رانا شاہد امین ،امتیاز احمد بٹ، چوہدری ذوالفقار علی ڈھڈی، عرفان اللہ وڑائچ، شمشاد احمد باجوہ، میاں احسن ، میاں فرید الدین مسعود ،امتیاز احمد گھمن ،سید وقار شاہ شامل ہیں۔

وکلاء نے ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کو سیالکوٹ کے صفائی ،ٹریفک سمیت مختلف مسائل سے آگاہ کیا جو ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے انکو فوری طور پر حل کرنے کا وعدہ کیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں