غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر نے پر دو دکانداروںکے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر نے پر دو دکانداروںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ اڈ اپیرو چک میں دکاندار شکیل احمد ولد رشید اور راحت علی ولد لطیف اپنی دکان پر غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر رہے تھے کہ دوران چیکنگ انسپیکشن آفیسر ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر دونوں دکانداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کر ادیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں