سیالکوٹ، ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آنے والا موٹرسائیکل سوار نہر میں ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:23

سیالکوٹ18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آنے والا موٹرسائیکل سوار نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق 19سالہ افتخارموٹر سائیکل پر واپس گھر جارہا تھاکہ اسے کھمبرانوالہ نہر کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں وہ نہر میں نیچے گر گیا اور ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں