ملک اورعوام کے اچھے دن شروع ہوگئے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے،چوہدری عظیم نوری گھمن

نوا ز شریف ،زرداری کا مولانا کارڈ ناکام ہوگا ؁ان کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی ،کشمیریوں کی حمایت اورملک وقوم کا روشن مستقبل نہیں بلکہ ذاتی مفادات مارچ ہے،پی ٹی آئی رہنماء

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:45

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) سینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ ملک اورعوام کے اچھے دن شروع ہوگئے، ملک درست سمت میں آگیا ہے اب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں پر100ارب روپے نچھاور کردیئے عمران خان کے دل میں نوجوانوں کے لیے بڑا پیار ہے کیونکہ یہی یوتھ ملک کا روشن مستقبل اورملک کو عظیم تر بنانے کی امیدہیں کامیاب جوان پروگرام سے یوتھ کے دن پھریں گے ان کی معاشی فلاح اورترقی کے لیے کامیاب جوان پروگرام لانچ کیا ہے ا س پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلا سود اورآسان شرائط اوراقساط پر قرضے ملیں گے عمران خان کو اپنے ملک کے جوانوں پر بڑا اعتماد اورامید ہے یہی نوجوان استحصالی نظام کے خلاف عمران خان کا ہر اول دستہ بن کر ابھرے پی ٹی آئی کا آج کا اقتدار ملک کے نوجوانوں کے جذبے سے ملا ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے ’’کامیاب جوان پروگرام ‘‘کے آغاز پر ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ کے ہمراہ نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار اوردیگر مسائل کے حل کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا نوا ز شریف ،زرداری کا مولانا کارڈ ناکام ہوگا ان کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی ،کشمیریوں کی حمایت اورملک وقوم کا روشن مستقبل نہیں بلکہ ذاتی مفادات مارچ ہے یہ اقتدار کے بھوکے لوگ ہیں اورعمرا ن خان کی شہرت اورقابلیت سے حسد کرتے ہیں اوربغض میں اس قدر اندھے ہوچکے ہیں کہ ان کو ملک وقوم کے ہیرو عمران خان سے پیار ہے لیکن وزیراعظم عمران خان ان کو ’وارا‘‘ نہیں کھاتا اس ٹولے کو حکومت نہیں ملی تو احتجاج کاررخ کرلیا دراصل یہ احتساب سے بچنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان ان کو نہیں چھوڑے گا احتساب ہو کر رہے گا جعلی اکائونٹس اورمنی لانڈرنگ کا حساب دینا ہوگا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں