حکومت ملک و قوم کے مفاد کے برخلاف کوئی قدم نہیں اُٹھائے گی،کرپشن کی بنیاد پر کھڑی اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی،میاں اعجاز جاوید

پیر 21 اکتوبر 2019 23:05

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے مفاد کے برخلاف کوئی قدم نہیں اُٹھائے گی۔ کرپشن کی بنیاد پر کھڑی اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی، حکومت کا کام آئین، قانون کی بالادستی، اداروں کی مضبوط اور انہیں بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہے، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے،صرف احتساب کی وجہ سے قومی دولت لوٹنے والوں پر خوف طاری ہے اور احتساب سے بچنے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔

قومی دولت لوٹنے والوں کو ہر حال میں احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنمامیاں اعجاز جاوید نے کیا۔میاں اعجاز جاوید نے کہا کہ مولانا اور شہباز کااتحاد ہواکا غبارہ ثا بت ہو گا،انتشار کاراستہ اپنانے کی بجائے مو لانا فضل الرحمن حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے با ت چیت کر یں ، مو لانا فضل الرحمن کے احتجاج اور دھرنے سے حکومت نہیں اپوز یشن کی سیا ست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن مو لانا فضل الرحمن کواستعمال کرکے اپنی سیا ست چمکا رہی ہے جسے دنیا جانتی ہے، مذاکرا ت کی حکومتی خواہش کو مو لانا فضل الرحمن حکومتی کمزوری نہ سمجھیں اور چورو ں اور لٹیرو ں کادفا ع کر نا چھوڑ دیں، مو لانا فضل الرحمن کے احتجاجی اعلان سے کشمیر کاز کو نقصان ہو رہاہے جوکسی بھی صور تحا ل میں قبول نہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں