پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ 19ویں نیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس کا انعقاد

منگل 22 اکتوبر 2019 23:43

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ 19ویں نیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بچوں کے معالجین کی کانفرنس کا بنیادی مقصد ’’بچوں کی صحت میں پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول تھا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں بچوں کی صحت اور علاج معالجہ کے مختلف موضوعات پر ورکشاپس منعقد ہوئیں جن میں بچوں کے جدید طریقہ علاج پر آگاہی سمیت سوال و جواب کے مختلف سیشن ہوئے ۔

کانفرنس میں بچوں کی حفاظت ہمارااولین فرض ہے کے موضوع پر سیشن کی صدارت کرتے ہوئے چیئرپرسن پبلک ریلیشن کمیٹی ڈاکٹر سید مسعود السید صوبائی صدر پی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا کہ علاج سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈین چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر مسعود صادق اور چیئرپرسن سائنٹفک کمیٹی وائس پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج لاہور پروفیسر آغا شبیر علی کانفرنس کے روح رواں تھے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں