پولیو سے مکمل نجات کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر معاشرے میں شعور اجاگر کرنا ہوگا،پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سیالکوٹ نعیم سہیل اور روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اشفاق نذر گھمن نے کہا ہے کہ پولیو جیسی بیماری سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر معاشرے میں شعور اجاگر کرنا ہوگا۔ 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر بار ضرور پلائیں تاکہ بچے معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق کی تنظیم روز ویلفیئر آرگنائزیشن اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے منعقدہ آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ واک میں عمران مشتاق سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں معذوری کے خطرے کے موضوع پر معاشرے میں آگاہی دی جا رہی ہے، لوگ اپنے پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کی ہر مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچے بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ آج کے نونہال ہی روشن پاکستان کے ضامن ہیں جن کی تندرستی بے حد ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں