چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سیالکوٹ نے بھیک مانگنے والے 6 بچوں کو بازیاب کرا لیا

منگل 19 نومبر 2019 18:10

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سیالکوٹ نے مختلف علاقوں میں دوران آپریشن بھیک مانگنے والے 6 بچوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

(جاری ہے)

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے متعلقہ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اور انہیں صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم ، کھانا اور رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔جبکہ آج ان بچوں کومقامی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں