نواز شریف قوم کی دعائوں کے سائے میں علاج کے لیے لندن گئے ہیں،شبینہ زکریا

منگل 19 نومبر 2019 22:53

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) خاتون مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکریابٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کی دعائوں کے سائے میں علاج کے لیے لندن گئے ہیں پوری قوم اپنے محبوب لیڈر نواز شریف کی زندگی اورصحت مندی کے لیے اس وقت تک دعائیں مانگتی رہے گی جب تک نواز شریف مکمل صحت یاب ہو کر ملک عزیزمیں واپس نہیں آجاتے ویسے ملک میں اس وقت ظلم کی حکومت ہے جس نے غریب سے دو وقت کا نوالہ چھین لیا ہے لیکن اللہ کا قانون ہے کہ -ظلم کی حکومت کاجلد خاتمہ کر کے مظلوموں کو اقتدار کی مسند پر بٹھا دیتا ہے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا ہم نے نواز شریف کی رہائی اوربیرون ملک علاج کی غرض سے حکمرانوں سے بھیک نہیں مانگی بلکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ان کے علاج معالجہ کے لیے عدالت سے رجوع کیا عدالت نے اپنے فیصلے میں علاج کے لیے ریلیف دیا ہم عدالت کے احسان مند ہیں ،شبینہ زکریا کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ظلم اورانتقامی سیاست کی حد کردی کم ظرفی کی انتہا دیکھیں تین مرتبہ کے وزیراعظم منتخب ہونے والے محب وطن لیڈر کی زندگی کو خطرے میں ڈال کر بے رحمی کی حدیں پار کردیں عدلیہ نے قانون کی بالادستی قائم کر کے ان بے رحم کم ظرف حکمرانوں کے چہروں کو بے نقاب کردیا نواز شریف کے پیچھے پوری قوم کی دعائیں ہیں انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہو کرقوم کے درمیان ہوں گے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں