پنجاب میونسپل سروس پروگرام کے تحت 13کروڑ روپے کی لاگت سی68ترقیاتی منصوبوں پر آئندہ 15روز میں کام کا آغاز ہوگا ، ڈی سی سیالکوٹ

بدھ 11 دسمبر 2019 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو مفاد ِ عامہ میں جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا اور منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام الناس عرصہ دراز تک ان سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ پنجاب میونسپل سروس پروگرام کے تحت 13کروڑ روپے کی لاگت سی68ترقیاتی منصوبوں پر آئندہ 15روز میں کام کا آغاز ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی سی کمیٹی روم میں محکمہ ہائی وے ، بلڈنگ ، لوکل گورنمنٹ کے مقامی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کریم بخش، اے ڈی سی جنرل میاں رفیق احسن، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ /سیکرٹری پنجاب میونسپل سروس پروگرام محمد عبدالرؤف، ایکسین ہائی وے رانا اظہر، ایکسین بلڈنگ چودھری ارشاد، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ شفقت چودھری کے علاوہ لوکل گورنمنٹ کے مقامی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے پنجاب ہارٹی کلچرل اتھارٹی اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور گرین بیلٹس کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں پنجاب میونسپل سروس پروگرام کے 68منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے۔ ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد عبدالرؤف نے بتایا کہ پی ایم ایس پی کے تحت 68منظور شدہ گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کے منصوبوں پر 23دسمبر تک ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کرلیا جائے گا اور ان منصوبوں پر آئندہ15روز میں تعمیراتی کام شروع کردیا جائے گا ان منصوبوں کی تکمیل کا تخمینہ 13کروڑ روپے لگا گیا ہے۔

ڈی سی سیالکوٹ نے محکمہ بلڈنگ کو ہدایت کی کہ فل فنڈڈترقیاتی اسکیموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہائی وے کے مقامی حکام کو ہدایت کہ شہاب پورہ چوک میں زیر تعمیر فلائی اوور کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں