سسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی فیلڈ سرگرمیاں، پیٹر3پٹرول پمپس پر مقدار کی پیمائش کی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:06

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال محمد اظہار الحق باجوہ کی سمبڑیال میں شام فیلڈ کی سرگرمیاں پیٹرول کی مقدار کی پیمائش اورریٹ کے لیے 3پٹرول پمپس چیک کیے گئے ندیم پٹرول پمپ نزد سیالکوٹ ایئرپورٹ ،توصیف علی عسکر پمپ کلووال اورمیاںعبدالرزاق پٹرول پمپ کلووال کوپٹرول کی کم مقدار اورزائدریٹ پر مجموعی طورپرایک لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیااس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے حسنین کریانہ سٹور سمبڑیال ،عاقب کریانہ سٹور سمبڑیال ، محمد طارق ہوٹل کلووال ، محمد وارث ہوٹل کلووال ، منور ہوٹل کلووال ، مشتاق ہوٹل ایئرپورٹ روڈ ، دانش ہوٹل نزد ایئرپورٹ اورسٹی بیکرز نزد سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ،ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور روٹی کے وزن میں کمی پر مجموعی طورپر 52ہزارروپے جرمانہ عائد کیا

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں