مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کیلئے’’ پنجاب قیمت ایپس ‘‘ کے ذریعے تمام کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، کریم بخش

بدھ 22 جنوری 2020 17:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیالکوٹ کریم بخش نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اشیائے خورد ونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے مارکیٹ میں کی جانے والے تمام کارروائیاں ’’ پنجاب قیمت ایپس ‘‘ کے ذریعے عمل میں لائیں اور شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات کا 2گھنٹوں کے اندر تدارک کرکے رپورٹ کریں، مقررہ نرخوں کے برعکس زائد منافع حاصل کرنے اورگراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کی جائے اور بازاروں اور دکانوں پر چھاپے مار کر اس امر کی تصدیق کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی رپورٹ باقاعدگی سے اپ لوڈ کریں اور شکایات کا فوری ازالہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں