سیالکوٹ، 3 افراد گرفتار، ناجائز اسلحہ، منشیات برآمد

بدھ 22 جنوری 2020 17:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) سیالکوٹ میں دوران گشت ناجائز اسلحہ اور ڈیڑھ کلو کے قریب منشیات برآمد کرکی3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ لال پورہ میں پولیس نے دوران گشت رحمان علی اور افضل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو 460گرام چرس اور 1300روپے سیل جبکہ تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ مالو پتیال سے ریحان سے پستول اور3 گولیاں برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شرو ع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں