سیالکوٹ، بجلی چوری کرنے پر 2 افراد گرفتار

بدھ 22 جنوری 2020 17:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) بجلی چوری کرنے پر 2 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگوالہ کے علاقہ بھوپال والا سے پولیس نے ایس ڈی او گیپکو غضنفر کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے یاسین اور تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں ایس ڈی او فہد حسین کی رپورٹ پر بجلی چوری کرنے والے شخص طالب حسین کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں