ضلع سیالکوٹ میں 10 ٹریفک حادثات،11 افراد زخمی

بدھ 22 جنوری 2020 17:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ضلع سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران 10 ٹریفک حادثات میں11 افراد زخمی ہوئے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں10 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 11 افراد زخمی ہوئے ان میں سے جو افراد شدید زخمی ہوئے انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 2 معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو ٹریفک حادثات کی موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں2 ڈرائیوز، 8 مسافر اور 1 راہگیر متاثر ہوا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں