ملک کو اصلی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک وقوم کے مفاد میں درست اوربروقت فیصلے کرسکے،شبینہ زکریا بٹ

جمعرات 26 مارچ 2020 23:24

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) خاتون مسلم لیگ رہنما وسا بق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ ملک کو اصلی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک وقوم کے مفاد میں درست اوربروقت فیصلے کرسکے کرونا وباء عوام نہیں سلیکٹیڈ حکمران سنجیدہ نہیں لے رہے حکمرانوں کی بدانتظامی کی وجہ سے قوم کرونا وباء کے گھیرے میں آئی ہے چلیں قوموں پر مصیبت اورآزمائش کے وقت آتے رہتے ہیں مگر حکمرا ن بھی تو سنجیدگی دکھائیں ناں ،قوم کوسہارا دیں لوگوں کی پریشانی کم کریں حکومت کم از کم متوسط اورنچلے طبقے کی یوٹیلیٹی بلزمعاف کرے دیہاڑی دار اورمزدور کے لیے امداد 3کی بجائے 10ہزار کا اعلان کرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اوراسکی قیادت کا اولین مقصد قوم کی بقاء کی جنگ ہے اوراس وقت پوری قوم پریشان اورمضطرب ہے لیکن یہ اب ہمارااجتماعی امتحان ہے جس میں ہم قومی یکجہتی اورہم آہنگی سے ہی سرخروہوسکتے ہیں لیکن حکومت کا رویہ وزیراعظم کا غیر سنجیدہ ہونا بڑا مسئلہ ہے یہ کسی کی بات سننے کو تیار نہیں مگر مسلم لیگ (ن) عوام کے ساتھ کھڑی ہے اوران کے حقوق کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائے گی سوچنے کی بات ہے اگروزیراعظم کا گزارہ 2لاکھ میں نہیں ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں