عمران خان ہی وہ لیڈر ہے جس کا قوم 72سالوں سے انتظار کررہی تھی،چوہدری عظیم نوری گھمن

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:44

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) سینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہے جس کا قوم 72سالوں سے انتظار کررہی تھی سچا اورکھراملک وقوم کا خیر خواہ عوام خصوصاً غریب اورپسے ہوئے طبقے کا احسا س کرنے والا وزیراعظم جس پر قوم ہی نہیں بیرون دنیا بھی اعتماد اوربھروسہ کرتی ہے میرا لیڈر میرا فخر ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ اورسابق کونسلر رانا محمود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں ہمارے لیڈر اورہماری پی ٹی آئی حکومت کو پورا پورا ادراک اوراحساس ہے کہ آج کی صورتحال میں محنت کش طبقہ پریشان ہے ہماری حکومت کا فوکس ہی عوام اورخصوصاً غریب محنت کش دیہاڑ ی دار طبقہ ہے ویسے سب مل کر خدا سے دعا کریں یہ وباء اورعذاب خداہم سے اورہمارے ملک سے دفعہ دور کرد ے ہم حکومت ہی نہیں مخیر حضرات سے بھی ملکر پریشان حال طبقے کے لیے پیکج تیار کررہے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں خدا کے فضل سے ہمارے اورہمارے لیڈر وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا ہراقدام اورپالیسی میں غریب محنت کش دیہاڑی دار اورپسے ہوئے طبقے کے احساس کی جھلک نظرآتی ہے ،عظیم نوری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مستحق خاندانوں کو خصوصی پیکج کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورہم مستحق افراد کا ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں ویسے بی مشکل کی گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جن کو ووٹ دیئے تھے وہ آج کہاں ہیں فیر کہندے نیں ’’بوٹا گالاں کڈدااے‘‘ہم ہاراورجیت کی تمیز کیے بغیر پچھلے 25,20 سالوں سے مسلسل عوام میں کھڑے ہیں ہمارے درواز ے ہر کسی کے لیے اورہمیشہ سے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں پاک فوج اورپنجاب پولیس سمیت طبی عملے کی آزمائش کی گھڑی میں خدمات پر بھی ناز ہے ہم دل سے کہتے ہیں کہ ’’ہمیں تم سے پیار ہے ‘‘۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں