سیالکوٹ میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا، متاثرہ نوجوان فرانس سے آیا تھا

متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ اور رشتے داروں کو بھی کورونا کے خدشے کے پیش نظر قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات جاری

اتوار 29 مارچ 2020 12:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) سیالکوٹ میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے،متاثرہ نوجوان 12 روز قبل فرانس سے آیا تھا۔ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے مطابق ڈسکہ کے رہائشی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مذکورہ نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئسویشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی سیالکوٹ نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ اور رشتے داروں کو بھی کورونا کے خدشے کے پیش نظر قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1504 ہو گئی ہے، اس موذی وائرس سے اب تک ملک بھر میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کی پنجاب میں 557 افراد، سندھ میں469، خیبر پختون خوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 111، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد میں تصدیق ہوئی ہیں۔ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 31 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں