سیالکوٹ‘ چار چور ڈیرہ سے 70ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا کر لے گئے

پیر 30 مارچ 2020 23:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) چار چورڈیرہ سے 70ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں یاسر محمود اپنے ڈیرہ پر مویشی باندھ کر گھر گیا ‘ تھوڑی دیرکے بعد آکر دیکھا تو ڈیرہ سے ایک بھیڑ ،ایک بکرا ،ایک بکری مالیتی70ہزاررو پے نامعلوم چور چرا کر لے گئے پتہ جو ئی کرنے پر معلوم ہوا کہ مویشی محمد عمر ،محمد اکمل اور دو نامعلوم ملزمان نے چوری کیئے ہیں۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں