کروناوائرس عالمی وباء ہے،ہرشہری احتیاط سے کام لے‘ چوہدری ادریس احمد چیمہ

پیر 30 مارچ 2020 23:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری ادریس احمد چیمہ نے کہا ہے کہ کروناوائرس عالمی وباء ہے،ہرشہری احتیاط سے کام لے‘ اس سے انسانی جان کو خطرہ ہے‘ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت بچانے کے مترادف ہے‘ ہمیں دستیاب اسباب کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنانا چاہیے‘ یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور اللہ ہی سے رجوع کرنا ہے‘ اسلامی تعلیمات میں خود سمیت دوسروں کو بچانا بھی لازم ہے، کرونا کیخلاف اللہ کی بارگاہ میں کھڑا ہو نا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری ادریس احمد چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے روک تھام کے لئے عوام کو حکومتوں کا ساتھ دینا ہوگا، حکومت کی جانب سے جو بھی اعلانات کئے جارہے ہیں عوام ان پر مکمل عمل کرے تاکہ کرونا جیسی آفت سے نمٹا جا سکے۔

(جاری ہے)

چوہدری ادریس احمد چیمہ نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کو مزید بڑھنے سے نہ روکا گیا تو حالات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں۔

ضلعی صدر نے کہا کہ اس عالمی آفت سے نجات کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ شہری اس وبا کو سنجیدہ لیں اور سرگرمیاں محدود رکھیں۔ انشاء اللہ پوری قوم کرونا وائرس کے خلاف جنگ متحد ہو کر لڑے گی اور شکست بھی دے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری انتظامیہ ہر لحاظ سے متحرک ہے اور کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالہ سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں