کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کو اپنے فرائض قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینے ہونگے،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

جمعرات 9 اپریل 2020 00:22

سیالکوٹ8اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنا بڑ ا چیلنج ہے اس کیلئے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کو اپنے فرائض منصبی خوش دلی سے قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینے ہونگے اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے دورہ کے دورا ن پرنسپل خواجہ صفدرمیڈیکل کالج ڈاکٹر طارق ریحان اور ایم ایس ڈاکٹر جاوید منیر سے کورونا مریضوں کو علاج معالجے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔

صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن سیالکوٹ چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ میر محمد نواز، ڈی او ایمرجینسی سید کمال عابد اور مہرکاشف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن گلزار حسین شاہ نے ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے بذریعہ وڈیو کال بات کی اور ان سے ہسپتال کی جانب سے ملنے والی سہولیات بارے استفسار کیا۔

انہوں ہسپتال انتظامیہ پر تلقین کی کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں کو صفائی ستھرائی اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے بڑھتی ہوئی تعداد کو علاج معالجے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اورجینٹیوریل سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا جائے اور اس کو ڈی سی سے شیئر کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں جب تک کورونا مریضوں کا لوڈ نہیں بڑھ جاتا وہ دیگر امراض میں مبتلا مریضو ں کو علاج معالجے کی سہولیات تعطل جاری رکھیں۔صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل مہیا کرے گی۔ انہوں نے ڈاکٹرز، سٹاف کو پی پی ای کٹس مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اس وباء سے نمٹنے کیلئے پبلک سیکٹر کو لیڈ لینا ہوگی۔

اور ضرورت پڑنے پر پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز کا رول بنیادی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو اپنے ذمہ دارڈاکٹرزکمیونٹی پر ناز ہے اور وقت پوری قوم کے نظریں ڈاکٹرکمیونٹی پر لگی ہوئی ہیں اور یقینا یہ ملک و قوم کو سرخرو کریں گے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن گلزار حسین شاہ نے ریسکیو1122کی جانب سے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں نصب کئے گئے ڈس انفیکشن گیٹ کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر موجود افراد کو سماجی فاصلے رکھنے کی تاکید کی۔

بعد ازاں کمشنر گوجرانوالہ اور صوبائی وزیر نے فیلڈ ہسپتال کی قیام کیلئے سیالکوٹ سپورٹس جمنیزیم کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ایک ہفتہ کے اندر فیلڈ ہسپتال کو قابل استعمال بنانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں