کرونا وائرس کے پیش نظر ریسکیو122 1نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈس انفیکٹنٹ واک تھرو گیٹ کا آغاز کردیا

جمعرات 9 اپریل 2020 23:32

سیالکوٹ 9اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورت حال کہ پیش نظر ریسکیو122 1نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈس انفیکٹنٹ واک تھرو گیٹ کا آغاز کردیا ۔ ریسکیو 1122سیالکوٹ کرونا وائرس سے بچائو کے لیے ہر ممکن کو شش کر رہی ہے اسی سلسلے کہ پیش نظر علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کہ مین گیٹ پر ڈس انفیکٹنکٹ واک تھرو گیٹ کا آغاز وائی ایس اے اور آزاد پاکستان این جی او کے تعاون سے کر دیا گیا ہے جس کا مقصد ہسپتال کے اندر آنے اور باہر جانے والے مریض اور لواحقین کو جراثیم پاک اسپرے کر کہ بھیجنا ہے تا کہ کرونا جیسے موذی مرض کی روک تھام ہو سکے۔

ڈس اینفیکٹنٹ واک تھرو گیٹ کا باقاعدہ آغاز کمشنر گوجرانوالہ گلزار حسین شاہ ، صوبائی وزیر چوھدری ا خلاق اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے گزرکر کیا اور ریسکیو1122کی اس کا وش کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال اور پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج بھی موجود تھے۔ واک تھرو گیٹ پر 21ریسکیو محافظ /رضاکار2مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ مزید براں ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے وائی ایس اے اور آزاد پاکستان این جی او کہ ساتھ مل کر ڈاکٹر اور نرسز میں کرونا حفاظتی سوٹ بھی تقسیم کئے اور نرسز اور ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کہ ہیروز ہیں جو کہ اس بیماری سے لڑنے والے مریضوں کی فرنٹ لائن پر مدد کر رہے ہیں ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں