وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں کرپشن برداشت نہیں کی جارہی ،کرپٹ عناصرکے خلاف بلاامتیازکاروائی جاری ہے،سیدہ فرح اعظمی

جمعہ مئی 23:40

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے کہاہے کہ ماضی کے ہردور میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیااورکرپشن کرنے والوں کے خلاف موثرکاروائی نہ کی گئی جس کی وجہ سے پاکستان میں سرکاری خزانے کو نقصان اور کرپشن کی گئی تاہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں کرپشن برداشت نہیں کی جارہی ہے بلکہ کرپٹ عناصرکے خلاف بلاامتیازکاروائی جاری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام صاحب میں خواتین کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، محمودہ نواز ، کبری خانم ، شازیہ الہی ، ثمرین کوثر ودیگر بھی موجود تھیں ، رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے مزید کہا کہ کرپشن واختیارات کا جائزاستعمال کرنے والوں نے ملکی خزانے اورقوم کو نقصان پہنچایا جن کا احتساب بھی ہوا لیکن پاکستان سے کرپشن واختیارات کے ناجائز استعمال کا سلسلہ ختم نہیں ہوا تاہم تحریک انصاف کے دور حکومت میں کرپشن ولوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پوری ایمانداری سے ملک وقوم کی خدمت کررہی ہے اورعوامی مسائل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ خدمت کاسفر جاری رہے گااور ایٹمی پاکستان اور قوم کی خدمت دن رات جاری رہے گی اور مسائل %حل کئے جارہے ہیں ،

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments