سمبڑیال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد123 ہوگئی، 48 متاثرین صحت یابی کے بعد گھروں میں پہنچ گئے ،محکمہ صحت

ہفتہ 23 مئی 2020 23:49

سیالکوٹ23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) سمبڑیال میں کورونا کاپھیلائو تیز ہونے لگا ، ایک ہی گھر کے 8افراد سمیت مزید 13 متاثرہ مریض سامنے آگئے ،تحصیل بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد123 ہوگئی جبکہ 48 متاثرین صحت یابی کے بعد گھروں میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطا بق سمبڑیال کے علاقہ چک کھینہ کی رہائشی ڈسکہ میں تعینات خاتون پولیس اہلکار میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے پر مذکورہ فیملی کے 8افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت محلہ کریم پورہ کی فیملی کے 4افرادکے ٹیسٹ مثبت جبکہ مین بازار کے تاجر شیخ محمد اویس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آنے پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 13جبکہ تحصیل بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 123 تک پہنچ گئی ہے جبکہ انتظامیہ نے تاجر شیخ اویس کی دکان حفاظتی تدابیر کے تحت بند کرواکر13 متاثرہ مریضوں کو حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گھروں میں آئسولیٹ کردیا ہے۔

دریں اثناء سیالکوٹ کے ہسپتالوں میں آئسولیٹ کیے گئے کورونا وائرس کے 48متاثرین صحتیابی کے بعد گھروں میں پہنچ گئے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں