مختلف واقعات میں مضر صحت اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے تین دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 23 مئی 2020 23:49

سیالکوٹ23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) مختلف واقعات میں مضر صحت اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے تین دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی پسرور کے علاقوں سے پولیس نے سپیشل پرائس مجسٹریٹ کی رپورٹ پر مقرر کردہ قیمتوں کے برعکس مہنگے داموں مرغی کا گوشت فرو خت کرنے والے دوکانداروں شاہد اور عمران جبکہ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے انچارج سلاٹر ہاوس ڈاکٹر جاوید کی رپورٹ پر مضر صحت گوشت فروخت کرنے کے الزام میں قصاب فیصل کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں