سمبڑیال:کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 130تک پہنچ گئی

جمعرات 28 مئی 2020 23:41

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) تحصیل سمبڑیال میںکورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 130تک پہنچ گئی ،80 مریض صحت یاب جبکہ 49متاثرہ مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطا بق تحصیل سمبڑیال میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 130 تک پہنچ گئی ہے اورکورونا کے 80 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 49مریضوں کوان کے گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے ، محکمہ صحت کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مثبت ٹیسٹ آنے والے مریضوں کے اہل خانہ سمیت ان سے رابطہ میں رہنے والوں اورکورونا وائرس کی علامات والے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر لیبارٹری بھجوائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں